فهرس الكتاب

الصفحة 3469 من 7563

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں

باب

3469 حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهُ قَدْ كَانَ فِيمَا مَضَى قَبْلَكُمْ مِنْ الْأُمَمِ مُحَدَّثُونَ وَإِنَّهُ إِنْ كَانَ فِي أُمَّتِي هَذِهِ مِنْهُمْ فَإِنَّهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ

ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نےبیان کیا،انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا ، ان سے ان کےوالد نےبیان کیا، ان سے ابوسلمہ نے بیان کیا ،ان سےابوہریرہ نے کہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا ،گزشتہ امتوں میں محدث لوگ ہواکرتے تھے اوراگر میری امت میں کوئی ایسا ہےتووہ عمر بن خطاب ہیں۔

لفظ محدث دال کےفتحہ کے ساتھ ہے۔اللہ کی طرف سےاس کے ولی کے د ل میں ایک بات ڈال دی جاتی ہے۔ حضر ت عمر کویہ درجہ کامل طورپرحاصل تھا۔ کئی باتوں میں ان ہی کی رائے کی مطابق وحی نازل ہوئی۔ اس لیے آپ کومحدث کہا گیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت