فهرس الكتاب

الصفحة 3491 من 7563

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں

باب: اللہ تعالیٰ کا سورۃ حجرات میں ارشاد

3491 حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا كُلَيْبُ بْنُ وَائِلٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي رَبِيبَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبُ بِنْتُ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ قُلْتُ لَهَا أَرَأَيْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَانَ مِنْ مُضَرَ قَالَتْ فَمِمَّنْ كَانَ إِلَّا مِنْ مُضَرَ مِنْ بَنِي النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ

ہم سے قیس بن حفص نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا ، ان سے کلیب بن وائل نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیر پرورش رہ چکی تھیں ، کلیب نے بیان کیا کہ ہمیں نے زینب سے پوچھا: کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق قبیلہ مضر سے تھا ؟ انہوں نے کہا پھر کس قبیلہ سے تھا ؟ یقینا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ مضر کی شاخ بنی النضر بن کنانہ کی اولاد میں سے تھے ۔

اور نضر بن کنانہ ایک شاخ ہے مضر کی، کیونکہ کنانہ خزیمہ کا بیٹاتھا اور خزیمہ مدرکہ کا اور مدرکہ الیاس کا اور الیاس مضر کا بیٹا تھا۔ اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نسبی تعلق خاندان مضرسے ثابت ہوا، حضرت زینب رضی اللہ عنہا ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی بیٹی ہیں۔ یہ ملک حبشہ میں پیداہوئیں، بطور ربیبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر تربیت رہنے کا شرف حاصل کیا، ان کے خاوند کانام عبداللہ بن زمعہ ہے۔ اپنے زمانے کی عورتوں میں سب سے زیادہ فقیہ ہیں، ان سے ایک جماعت نے حدیث روایت کی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت