3538 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَسَمَّوْا بِاسْمِي وَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي
ہم سے محمد بن کثیرنے بیان کیا ، کہا ہم کو شعبہ نے خبردی ، انہیں منصور نے ، انہیں سالم بن ابی الجعد نے اور انہیںحضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے نام پر نام رکھا کرو لیکن میری کنیت نہ رکھا کرو ۔