فهرس الكتاب

الصفحة 3540 من 7563

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں

3540 بَاب حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَأَيْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ ابْنَ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ جَلْدًا مُعْتَدِلًا فَقَالَ قَدْ عَلِمْتُ مَا مُتِّعْتُ بِهِ سَمْعِي وَبَصَرِي إِلَّا بِدُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ خَالَتِي ذَهَبَتْ بِي إِلَيْهِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ أُخْتِي شَاكٍ فَادْعُ اللَّهَ لَهُ قَالَ فَدَعَا لِي

مجھ سے اسحق بن راہویہ نے بیان کیا ، کہا ہم کو فضل بن موسیٰ نے خبردی ، انہیں جعد بن عبدالرحمن نے کہ میں نے سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کو چو رانوے سال کی عمر میں دیکھا کہ خاصے قوی وتوانا تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے کانوں اور آنکھوں سے جو میں نفع حاصل کررہا ہوں وہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت ہے ۔ میری خالہ مجھے ایک مرتبہ آپ کی خدمت میں لے گئیں ۔ اور عرض کیا: یارسول اللہ ! یہ میرا بھانجا بیمار ہے ، آپ اس کے لیے دعا فرمادیں ۔ انہوں نے بیان کیا کہ پھر آپ نے میرے لیے دعافرمائی ۔

حضرت سائب بن یزید کی خالہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بچے کانام نہیں لیا بلکہ ابن اختی کہہ کر پیش کیا۔ تو ثابت ہوا کہ کنایہ کی ایک صورت یہ بھی ہے یہی اس علیحدہ باب کا مقصد ہے کہ کنیت باپ اور بیٹا ہرد وطرف سے مستعمل ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت