فهرس الكتاب

الصفحة 3593 من 7563

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں

باب: آنحضرت ﷺکےمعجزات یعنی نبوت کی نشانیوں کابیان

3593 حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تُقَاتِلُكُمْ الْيَهُودُ فَتُسَلَّطُونَ عَلَيْهِمْ ثُمَّ يَقُولُ الْحَجَرُ يَا مُسْلِمُ هَذَا يَهُودِيٌّ وَرَائِي فَاقْتُلْهُ

ہم سے حکم بن نافع نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے خبردی ، ان سے زہری نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے سالم بن عبداللہ نے خبردی کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیاکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا تھا کہ تم یہودیوں سے ایک جنگ کروگے اور اس میں ان پر غالب آجاو گے ، اس وقت یہ کیفیت ہوگی کہ ( اگر کوئی یہودی جان بچانے کے لیے کسی پہاڑ میں بھی چھپ جائے گا تو ) پتھر بولے گا کہ اے مسلمان ! یہ یہودی میری آڑ میںچھپا ہوا ہے ، اسے قتل کردے ۔

یہ اس وقت ہوگا جب عیسیٰ علیہ السلام اتریں گے اور یہودی لوگ دجال کے لشکری ہوں گے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام باب لد کے پاس دجال کو ماریں گے اور اس کے لشکر والے جابجا مسلمانوں کے ہاتھوں قتل ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت