فهرس الكتاب

الصفحة 3597 من 7563

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں

باب: آنحضرت ﷺکےمعجزات یعنی نبوت کی نشانیوں کابیان

3597 حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أُسَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَشْرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُطُمٍ مِنْ الْآطَامِ فَقَالَ هَلْ تَرَوْنَ مَا أَرَى إِنِّي أَرَى الْفِتَنَ تَقَعُ خِلَالَ بُيُوتِكُمْ مَوَاقِعَ الْقَطْرِ

ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، ان سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے زہری نے ، ان سے عروہ بن زبیر نے اور ان سے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ مدینہ کے ایک بلند ٹیلہ پر چڑھے اور فرمایا: جو کچھ میں دیکھ رہاہوں کیا تمہیں بھی نظر آرہاہے ؟ میں فتنوں کو دیکھ رہاہوں کہ تمہارے گھروں میں وہ اس طرح گررہے ہیں جیسے بارش کی بوندیں گراکرتیں ہیں ۔

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد جو فتنے برپاہوئے ان کی طرف یہ اشارہ ہے۔ ان فتنوں نے ایسا سر اٹھایا کہ آج تک ان کے تباہ کن اثرات باقی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت