فهرس الكتاب

الصفحة 3747 من 7563

کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت

باب: حضرت حسن اور حسین ؓ کے فضائل

3747 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَأْخُذُهُ وَالْحَسَنَ وَيَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا أَوْ كَمَا قَالَ

ہم سے مسدد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے ابوعثمان نے بیان کیا اور ان سے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اور حسن رضی اللہ کو پکڑ کر یہ دعا کرتے تھے کہ اے اللہ ! مجھے ان سے محبت ہے تو بھی ان سے محبت رکھ ۔ اوکما قال ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت