فهرس الكتاب

الصفحة 3823 من 7563

کتاب: انصار کے مناقب

باب: جریر بن عبداللہ بجلی ؓ کا بیان

3823 وَعَنْ قَيْسٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ بَيْتٌ يُقَالُ لَهُ ذُو الْخَلَصَةِ وَكَانَ يُقَالُ لَهُ الْكَعْبَةُ الْيَمَانِيَةُ أَوْ الْكَعْبَةُ الشَّأْمِيَّةُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ أَنْتَ مُرِيحِي مِنْ ذِي الْخَلَصَةِ قَالَ فَنَفَرْتُ إِلَيْهِ فِي خَمْسِينَ وَمِائَةِ فَارِسٍ مِنْ أَحْمَسَ قَالَ فَكَسَرْنَا وَقَتَلْنَا مَنْ وَجَدْنَا عِنْدَهُ فَأَتَيْنَاهُ فَأَخْبَرْنَاهُ فَدَعَا لَنَا وَلِأَحْمَسَ

اور قیس سے روایت ہے کہ حضرت جریربن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا زمانہ جاہلیت میں " ذوالخلصہ " نامی ایک بت کدہ تھا اسے " الکعبۃ الیمانیۃ یا الکعبۃ الشامیۃ " بھی کہتے تھے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا " ذی الخلصہ " کے وجودسے میں جس اذیت میں مبتلا ہوں ، کیا تم مجھے اس سے نجات دلاسکتے ہو ؟ انہںنے بیان کیا کہ پھر قبیلہ احمس کے ڈیڑھ سوسواروں کو میں لے کرچلا ، انہوں نے بیان کیا اور ہم نے بت کدے کوڈھادیا اور اس میں جوتھے ان کو قتل کردیا ، پھر ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبردی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے اورقبیلہ احمس کے لیے دعافرمائی ۔

حضرت جریربن عبداللہ بجلی رضی اللہ بہت ہی بڑے بہادرانسان تھے دل میں توحید کا جذبہ تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منشا پا کر ذی الخلصہ نامی بت کدے کو قبیلہ احمس کے ڈیڑھ سو سواروں کے ساتھ مسمارکر دیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مجاہدین کے لیے بہت بہت دعائے خیر و برکت فرمائی، اس بت کدے کو معاندین اسلام نے اپنا مرکزبنا رکھا تھا، اس لیے اس کاختم کرناضروری ہوا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت