فهرس الكتاب

الصفحة 3997 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب

3997 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ خَبَّابٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدِ بْنَ مَالِكٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَقَدَّمَ إِلَيْهِ أَهْلُهُ لَحْمًا مِنْ لُحُومِ الْأَضْحَى فَقَالَ مَا أَنَا بِآكِلِهِ حَتَّى أَسْأَلَ فَانْطَلَقَ إِلَى أَخِيهِ لِأُمِّهِ وَكَانَ بَدْرِيًّا قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ إِنَّهُ حَدَثَ بَعْدَكَ أَمْرٌ نَقْضٌ لِمَا كَانُوا يُنْهَوْنَ عَنْهُ مِنْ أَكْلِ لُحُومِ الْأَضْحَى بَعْدَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے یحییٰ بن سعید انصاری نے بیان کیاا ن سے قاسم بن محمد نے ، ان سے حضرت عبداللہ بن خباب رضی اللہ عنہ نے ک حضرت ابو سعید بن مالک خدری رضی اللہ عنہ سفر سے واپس آئے تو ان کے گھر والے قربانی کاگوشت ان کے سامنے لائے ، انہوں نے کہا کہ میں اسے اس وقت تک نہیں کھاؤ گا جب تک اس کا حکم نہ معلوم کر لوں ۔ چنانچہ وہ اپنی والدہ کی طرف سے اپنے ایک بھائی کے پاس معلوم کرنے گئے ۔ وہ بدر کی لڑائی میں شریک ہونے والوں میں سے تھے یعنی حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں وہ حکم منسوخ کر دیا گیا تھاجس میں تین دن سے زیا دہ قربانی کا گوشت کھانے کی ممانعت کی گئی تھی ۔

روایت میں حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ کا ذکر ہے جو بدری تھے ۔ باب اور حدیث میں یہی مناسبت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت