4010 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ هُوَ ابْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ ثُمَّ سَأَلْتُ الْحُصَيْنَ بْنَ مُحَمَّدٍ وَهُوَ أَحَدُ بَنِي سَالِمٍ وَهُوَ مِنْ سَرَاتِهِمْ عَنْ حَدِيثِ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ فَصَدَّقَهُ
ہم سے احمد نے بیان کیا جو صالح کے بیٹے ہیں ، کہا ہم سے عنبسہ ابن خالد نے بیان کیا ، ان سے یونس بن یزید نے بیان کیا اوران سے ابن شہاب نے بیان کیا کہ پھر میں نے حصین بن محمد انصاری سے جو بنی سالم کے شریف لوگوں میں سے تھے ، محمود بن ربیع کی حدیث کے متعلق پوچھا جس کی روایت انہوں نے عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے کی تھی تو انہوں نے بھی اس کی تصدیق کی ۔
پوری حدیث کتاب الصلوۃ میں گزر چکی ہے ۔ یہاں اس کا ایک ٹکڑا امام بخاری رحمہ اللہ اس لیے لائے کہ عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کا بدری ہونا ثابت ہو۔