4016 حدثنا أبو النعمان، حدثنا جرير بن حازم، عن نافع، أن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ كان يقتل الحيات كلها.
ہم سے ابوالنعمان محمد بن فضل نے بیان کیا ، کہا ہم سے جریر بن حازم نے بیان کیا ، ان سے نافع نے کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہر طرح کے سانپ کو مار ڈالا کرتے تھے ۔