فهرس الكتاب

الصفحة 4041 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: ابو رافع ۔ یہودی عبداللہ بن ابی الحقیق کے قتل کا قصہ

4041 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ هَذَا جِبْرِيلُ آخِذٌ بِرَأْسِ فَرَسِهِ عَلَيْهِ أَدَاةُ الْحَرْبِ

ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، ہم کو عبدالوہاب نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم سے خالد نے بیان کیا ، ان سے عکرمہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوئہ احد کے موقع پر فرمایا ، یہ حضرت جبرئیل علیہ السلام ہیں ، ہتھیار بند ، اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت