فهرس الكتاب

الصفحة 4051 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

4051 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِينَا إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا بَنِي سَلِمَةَ وَبَنِي حَارِثَةَ وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ وَاللَّهُ يَقُولُ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا

ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے عمرو نے ، ان سے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیاکہ یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ ( اِذ±ھَمَّت± طَّائِفَتٰنِ مِن±کُم± ان± تَف±شَلًا ) ( آل عمران: ۲۲۱ ) یعنی بنی حارثہ اور بنی سلمہ کے بارے میں۔ میری خواہش نہیں ہے کہ یہ آیت نازل نہ ہوتی ، جب کہ اللہ آگے فرما رہا ہے کہ " اور اللہ ان دونوں جماعتوں کا مدد گار تھا۔ "

تو اللہ کی ولایت یہ کتنا بڑا شرف ہے جو ہم کو حاصل ہوا ۔ جنگ احد میں جب عبداللہ بن ابی تین سو ساتھیوں کو لے کر لوٹ آیا تو ان انصاریوں کے دل میں بھی وسوسہ پیدا ہوا ۔ مگر اللہ نے ان کو سنبھا لا تو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت