فهرس الكتاب

الصفحة 4059 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب

4059 حَدَّثَنَا يَسَرَةُ بْنُ صَفْوَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ أَبَوَيْهِ لِأَحَدٍ إِلَّا لِسَعْدِ بْنِ مَالِكٍ فَإِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ يَوْمَ أُحُدٍ يَا سَعْدُ ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي

ہم سے بسرہ بن صفوان نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابراہیم نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے ، ان سے عبد اللہ بن شداد نے اور ان سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ، کہ سعدبن مالک کے سوا میں نے اور کسی کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے والدین کا ایک ساتھ ذکر کرتے نہیں ، سنا ، میں نے خود سنا کہ احد کے دن آپ فرمارہے تھے ، سعد ! خوب تیر برساؤ۔ میرے باپ اور ماں تم پر قربان ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت