4109 حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ نَغْزُوهُمْ وَلَا يَغْزُونَنَا
ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ' کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ' ان سے ابو اسحاق سبیعی نے ' ان سے سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوئہ احزاب کے موقع پر ( جب کفار کا لشکر ناکام واپس ہو گیا ) فرمایا کہ اب ہم ان سے لڑیں گے ۔ آئندہ وہ ہم پر چڑھ کر کبھی نہ آسکیں گے ۔
بخاری میں سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے صرف یہی ایک حدیث مروی ہے۔ یہ ان لوگوں میں سب سے زیادہ بوڑھے تھے جو حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے خون کا بدلہ لینے کوفہ سے نکلے تھے ۔ مگر عین الوردہ کے مقام پر یہ اپنے ساتھیوں سمیت مارے گئے۔ یہ 65 ھ کا واقعہ ہے۔ ( فتح )