فهرس الكتاب

الصفحة 4116 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: غزوئہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوئہ احزاب ہے ۔ موسیٰ بن عقبہ نے کہا کہ غزوئہ خندق شوال 4 ھ میں ہوا تھا۔

4116 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ وَنَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ الْغَزْوِ أَوْ الْحَجِّ أَوْ الْعُمْرَةِ يَبْدَأُ فَيُكَبِّرُ ثَلَاثَ مِرَارٍ ثُمَّ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ

ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا ' انہوں نے کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ' انہیں سالم بن عبد اللہ بن عمر اور نافع نے اور ان سے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوے ' حج یا عمرے سے واپس آ تے تو سب سے پہلے تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے ۔ پھر یوں فرماتے ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ' بادشاہت اسی کے لیے ہے ۔ حمد اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ ( یا اللہ ! ) ہم واپس ہو رہے ہیں سجدہ کرتے ہوئے اور اپنے رب کی حمد کرتے ہوئے ۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر د کھایا ۔ اپنے بندہ کی مدد کی ا ور کفار کی فوجوں کو اس نے اکیلے شکست دے دی ۔

سچ ہے نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت