فهرس الكتاب

الصفحة 4170 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: غزوئہ حدیبیہ کا بیان

4170 حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِشْكَابٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَقِيتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقُلْتُ طُوبَى لَكَ صَحِبْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَايَعْتَهُ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَقَالَ يَا ابْنَ أَخِي إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثْنَا بَعْدَهُ

مجھ سے احمد بن اشکاب نے بیان کیا ' کہا ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا ' ان سے علاءبن مسیب نے ' ان سے ان کے والدنے بیان کیا کہ میں براءبن عازب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا ' مبارک ہو ! آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت نصیب ہوئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ نے شجر ( درخت ) کے نیچے بیعت کی ۔ انہوں نے کہا بیٹے ! تمہیں معلوم نہیں کہ ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کیا کیا کام کئے ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت