فهرس الكتاب

الصفحة 4188 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: غزوئہ حدیبیہ کا بیان

4188 حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اعْتَمَرَ فَطَافَ فَطُفْنَا مَعَهُ وَصَلَّى وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَكُنَّا نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ لَا يُصِيبُهُ أَحَدٌ بِشَيْءٍ

ہم سے محمد بن عبد اللہ بن نمیر نے بیان کیا ' کہا ہم سے یعلیٰ بن عبید نے بیان کیا ' کہا ہم سے اسماعیل بن ابی خالد نے بیان کیا ' کہا کہ میں نے عبد اللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے سنا ' آپ نے بیان کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ ( قضا ) کیا تو ہم بھی آپ کے ساتھ تھے ' آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف کیا تو ہم نے بھی آپ کے ساتھ طواف کیا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی تو ہم نے بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صفاو مروہ کی سعی بھی کی ' ہم آپ کی ا ہل مکہ سے حفاظت کرتے تھے تاکہ کوئی تکلیف کی بات آپ کو پیش نہ آجائے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت