فهرس الكتاب

الصفحة 4198 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: غزوئہ خیبر کا بیان

4198 أَخْبَرَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَبَّحْنَا خَيْبَرَ بُكْرَةً فَخَرَجَ أَهْلُهَا بِالْمَسَاحِي فَلَمَّا بَصُرُوا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ فَأَصَبْنَا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ

ہمیں صدقہ بن فضل نے خبر دی ' کہا ہم کو ابن عیینہ نے خبر دی ' کہا ہم سے ایوب نے بیان کیا ' ان سے محمد بن سیرین نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم خیبر صبح کے وقت پہنچے ' یہودی اپنے پھاؤڑے وغیرہ لے کر باہر آئے لیکن جب انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو چلانے لگے محمد ! خداکی قسم محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) لشکر لےکر آگئے ۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ کی ذات سب سے بلند وبرتر ہے ۔ یقینا جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترجائیں تو پھر ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بری ہو جاتی ہے ۔ پھر ہمیں وہاں گدھے کا گوشت ملا لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اعلان کرنے والے نے اعلان کیا کہ اللہ اور اس کے رسول تمہیں گدھے کا گوشت کھانے سے منع کرتے ہیں کہ یہ ناپاک ہے ۔

ابھی اس سے پہلے کی روایت میں ہے کہ رات کے وقت اسلامی لشکر خیبر پہنچا تھا ممکن ہے رات کے وقت ہی لشکر وہاں پہنچا ہو لیکن رات موقع سے کچھ فاصلے پر گزاری ہو پھر جب صبح ہوئی تو لشکر میدان میں آیا ہو اور اس روایت میں صبح کے وقت پہنچنے کا ذکر غالبًا اسی وجہ سے ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت