فهرس الكتاب

الصفحة 4212 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: غزوئہ خیبر کا بیان

4212 حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ يَحْيَى عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ عَلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ بِطَرِيقِ خَيْبَرَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ حَتَّى أَعْرَسَ بِهَا وَكَانَتْ فِيمَنْ ضُرِبَ عَلَيْهَا الْحِجَابُ

ہم سے اسماعیل بن ابو اویس نے بیان کیا ' کہا کہ مجھ سے میرے بھائی عبدالحمید نے بیان کیا ' ان سے سلیمان بن بلال نے ' ان سے یحییٰ بن سعید انصاری نے ' ان سے حمید طویل نے اور انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کے لیے خیبر کے راستہ میں تین دن تک قیام فرمایا اور آخری دن ان سے خلوت فرمائی اور وہ بھی امہات المومنین میں شامل ہو گئیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت