فهرس الكتاب

الصفحة 4242 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: غزوئہ خیبر کا بیان

4242 حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا حَرَمِيٌّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَارَةُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا فُتِحَتْ خَيْبَرُ قُلْنَا الْآنَ نَشْبَعُ مِنْ التَّمْرِ

مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ' انہوں نے کہا ہم سے حرمی نے بیان کیا ' کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ' کہا کہ مجھے عمارہ نے خبردی ' انہیں عکرمہ نے اور ان سے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب خیبر فتح ہوا تو ہم نے کہا اب کھجوروں سے ہمارا جی بھر جائے گا ۔

کھجوروں کی پیداوار کے لیے خیبر مشہور تھا ۔ اسی لیے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو خوشی ہوئی کہ فتح خیبر کی وجہ سے مدینہ میں کھجوریں بکثرت آنے لگیں گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت