4247 وَقَالَ عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ المَجِيدِ، عَنْ سَعِيدٍ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَخَا بَنِي عَدِيٍّ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى خَيْبَرَ، فَأَمَّرَهُ عَلَيْهَا، وَعَنْ عَبْدِ المَجِيدِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ مِثْلَهُ
اور عبد العزیز بن محمد نے بیان کیا ' ان سے عبدالمجید نے بیان کیا ' ان سے سعید نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے خاندان بنی عدی کے بھائی کو خیبر بھیجا اور انہیں وہاں کا عامل مقرر کیا اور عبد المجید سے روایت ہے کہ ان سے ابو صالح سمان نے اور ان سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابو سعید رضی اللہ عنہ نے اسی طرح نقل کیا ہے ۔
خیبر کے پہلے عامل حضرت سواد بن غزیہ نامی انصاری رضی اللہ عنہ مقرر کئے گئے تھے۔ یہی وہاں کی کھجوریں بطور تحفہ لائے تھے جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مذکورہ بالا ہدایت فرمائی۔