فهرس الكتاب

الصفحة 4255 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: عمرہ قضا کا بیان

4255 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ سَمِعَ ابْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ لَمَّا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَتَرْنَاهُ مِنْ غِلْمَانِ الْمُشْرِكِينَ وَمِنْهُمْ أَنْ يُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ہم سے علی بن عبد اللہ نے بیان کیا ' کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ' ان سے اسماعیل بن ابی خالد نے ' انہوں نے عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے سنا ' وہ بیان کرتے تھے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا توہم آپ پر آڑ کئے ہوئے مشرکین کے لڑکوں اور مشرکین سے آپ کی حفاظت کرتے رہتے تھے تاکہ وہ آپ کو کوئی ایذا نہ دے سکے ۔

صلح حدیبیہ کے بعد یہ عمرہ دوسرے سال کیا گیا تھا کفار مکہ کے قلوب اسلام اور پیغمبر اسلام کی طرف سے صاف نہیں تھے مسلمانوں کو خطرات برابر لاحق تھے۔ خاص طور پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت مسلمانوں کے لیے ضروری تھی ۔ روایت میں اسی طرف اشارہ ہے۔ یہ حدیث غزوئہ حدیبیہ میں بھی گزر چکی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت