فهرس الكتاب

الصفحة 4311 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب

4311 حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ جَبْرٍ الْمَكِّيِّ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ يَقُولُ لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ

مجھ سے اسحاق بن یزید نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن حمزہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابو عمرو اوزاعی نے بیان کیا ، ان سے عبدہ بن ابی لبابہ نے ، ان سے مجاہد بن جبر مکی نے کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت باقی نہیں رہی ۔

یہ حکم مدنی ہجرت کی بابت ہے۔ اگر اہل اسلام کیلئے کسی بھی علاقہ میں مکہ جیسے حالات پیدا ہوجائیں تو دار الامان کی طرف وہ اب بھی ہجرت کر سکتے ہیں ۔ جس سے ان کو یقینا ہجرت کا ثواب مل سکتا ہے مگر انما الاعمال با لنیات کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت