4364 حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ آخِرُ سُورَةٍ نَزَلَتْ كَامِلَةً بَرَاءَةٌ وَآخِرُ سُورَةٍ نَزَلَتْ خَاتِمَةُ سُورَةِ النِّسَاءِ يَسْتَفْتُونَكَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ
مجھ سے عبد اللہ بن رجاءنے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، ان سے ابو اسحاق نے بیان کیااور ان سے براءبن عازب رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ سب سے آخری سور ہ جو پوری اتری وہ سورہ برات ( توبہ ) تھی اور آخری آیت جو اتری وہ سورۃ نساءکی یہ آیت ہے ۔ وَیَستَفتُونَکَ قُلِ اللّٰہُ یُفتِیکُم فِی الکَلَالَۃِ
مسائل میراث سے متعلق آخری آیت مراد ہے ور نہ حضور ا کی وفات سے چند دن قبل آخری آیت جو نازل ہوئی وہ آیت ( وَاتَّقُوا یَومًا تُرجَعُونَ فِیہِ الی اللّہِ( البقرۃ: 281 ) والی ہے۔