فهرس الكتاب

الصفحة 4403 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: حجۃ الوداع کابیان

4403 أَلَا إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ قَالُوا نَعَمْ قَالَ اللَّهُمَّ اشْهَدْ ثَلَاثًا وَيْلَكُمْ أَوْ وَيْحَكُمْ انْظُرُوا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ

خوب سن لوکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر تمہارے آپس کے خون اور اموال اسی طرح حرام کئے ہیں جیسے اس دن کی حرمت اس شہر اور اس مہینے میں ہے ۔ ہاں بولو ! کیا میں نے پہنچا دیا ؟ صحابہ رضی اللہ عنہم بولے کہ آپ نے پہنچا دیا ۔ فرمایا ، اے اللہ ! تو گواہ رہیو ، تین مرتبہ آپ نے یہ جملہ دہرایا ۔ افسوس ! ( آپ نے ویلکم فرمایا ویحکم ، راوی کو شک ہے ) دیکھو ، میرے بعد کا فرنہ بن جانا کہ ایک دوسرے ( مسلمان ) کی گردن مارنے لگ جاؤ ۔

اس طور پر کہ کافروں کو چھوڑ کر آپس ہی میں لڑنے لگو۔ ظاہر حدیث سے یہ نکلتا ہے کہ مسلمان کا بلاوجہ شرعی خون کرنا کفر ہے ۔ ابن عبا س رضی اللہ عنہما کا یہی قول ہے لیکن دوسرے علماءنے تاویل کی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ کافروں کا سا فعل نہ کرو۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما وداع کے بارے میں شک میں رہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وداع مراد ہے یا مکہ کا وداع مراد ہے ۔ مگر بعد میں معلوم ہوا کہ خود آپ کاوداع مراد تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر چند دنوں بعد ہی انتقال فرماگئے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ خطبہ بھی حجۃ الوداع کا خطبہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت