فهرس الكتاب

الصفحة 4465 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: نبی کریم ﷺ کی وفات کا بیان

4465 حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبِثَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ يُنْزَلُ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا

ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ، کہاہم سے شیبان بن عبد الرحمن نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے ، ان سے ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے اور ان سے عائشہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بعثت کے بعد ) مکہ میں دس سال تک قیام کیا ۔ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی رہی اور مدینہ میں بھی دس سال تک آپ کا قیام رہا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت