4473 حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الحَسَنِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلِ بْنِ هِلَالٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ كَهْمَسٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ عَشْرَةَ غَزْوَةً
مجھ سے احمد بن حسن نے بیان کیا ، کہاہم سے احمد بن محمد بن حنبل بن ہلال نے بیان کیا ، کہاہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا ، ان سے کہمس نے ، ان سے عبد اللہ بن بریدہ نے اور ان سے ان کے والد ( بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ ) نے بیان کیاکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سولہ غزووںمیں شریک تھے ۔