فهرس الكتاب

الصفحة 4878 من 7563

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

باب: 55سورۃ رحمن کی تفسیر آیت (( ومن دونھما جنتان الایۃ ) )کی تفسیر

4878 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَمِّيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جَنَّتَانِ مِنْ فِضَّةٍ آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا وَجَنَّتَانِ مِنْ ذَهَبٍ آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا وَمَا بَيْنَ الْقَوْمِ وَبَيْنَ أَنْ يَنْظُرُوا إِلَى رَبِّهِمْ إِلَّا رِدَاءُ الْكِبْرِ عَلَى وَجْهِهِ فِي جَنَّةِ عَدْنٍ

ہم سے عبداللہ بن ابی الاسود نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالعزیز بن عبدالصمد العمی نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابو عمران الجونی نے بیان کیا ، ان سے ابو بکر بن عبداللہ بن قیس نے اور ان سے ان کے والد ( عبداللہ بن قیس ابو موسیٰ اشعری ) نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( جنت میں ) دو باغ ہوں گے جن کے برتن اور تمام دوسری چیزیں چاندی کی ہوں گی اور دو دوسرے باغ ہوں گے جن کے برتن اور تمام دوسری چیزیں سونے کے ہوں گے اور جنت عدن سے جنتیوں کے اپنے رب کے دیدار میں کوئی چیز سوائے کبریائی کی چادر کے جو اس کے منہ پر ہوگی ، حائل نہ ہوگی ۔

یا اللہ ! قیامت کے دن ہم سب کو اپنے دیدار پر انوار سے مشرف فرمائیو آمین۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت