فهرس الكتاب

الصفحة 4933 من 7563

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

باب: آیت (( کانہ جمالات صفر ) )کی تفسیر

4933 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَابِسٍ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصَرِ قَالَ كُنَّا نَعْمِدُ إِلَى الْخَشَبَةِ ثَلَاثَةَ أَذْرُعٍ أَوْ فَوْقَ ذَلِكَ فَنَرْفَعُهُ لِلشِّتَاءِ فَنُسَمِّيهِ الْقَصَرَ كَأَنَّهُ جِمَالَاتٌ صُفْرٌ حِبَالُ السُّفُنِ تُجْمَعُ حَتَّى تَكُونَ كَأَوْسَاطِ الرِّجَالِ

ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہمیں سفیان نے خبر دی ، ان سے عبدالرحمن بن عابس نے بیان کیا اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا ، آیت ترمی بشرر کالقصر کے متعلق ۔ آپ نے فرمایا کہ ہم تین ہاتھ یا اس سے بھی لمبی لکڑیاں اٹھاکر جاڑوں کے لئے رکھ لیتے تھے ۔ ایسی لکڑیوں کو ہم قصر کہتے تھے ، کانہ جمالات صفر سے مراد کشتی کی رسیاں ہیں جو جوڑ کر رکھی جائیں ، وہ آدمی کی کمر برابر موٹی ہو جائیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت