فهرس الكتاب

الصفحة 5174 من 7563

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان

باب: دعوت ولیمہ اور ہردعوت قبول کرنا۔۔۔

5174 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فُكُّوا الْعَانِيَ وَأَجِيبُوا الدَّاعِيَ وَعُودُوا الْمَرِيضَ

ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہاہم سے یحییٰ بن کثیر نے یبان کیا ، ان سے سفیان ثوری نے ، کہا کہ مجھ سے منصور نے بیان کیا ، ان سے ابو وائل نے اور ان سے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیدی کو چھڑاؤ ، دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرو اور بیمارکی عیادت کرو ۔

کوئی مسلمان ناحق قید وبند میں پھنس جائے تو اس کی آزادی کے لئے مال زکٰوۃ سے خرچ کیا جاسکتا ہے آج کل ایسے واقعات بکثرت ہوتے رہتے ہیں مگر مسلمانوں کو کوئی توجہ نہیں الا ماشاءاللہ۔ دعوت قبول کرنا ، بیمارکی عیادت کرنا یہ بھی افعال مسنونہ ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت