باب: جورو بچوں پر خرچ کرنے کی فضیلت
5352 حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ اللَّهُ: أَنْفِقْ يَا ابْنَ آدَمَ أُنْفِقْ عَلَيْكَ
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے ابو الزناد نے ، ان سے اعرج نے اوران سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ابن آدم ! تو خرچ کر تو میں تجھ کو دیئے جاؤں گا ۔
خرچ کرنے سے گھر والوں پر خرچ کرنا پھر دیگر غرباءکودینا مراد ہے۔ خرچ ہوگا تو آمدنی کا بھی فکر کرنا پڑے گا ۔ پس بندہ جس کام میں ہاتھ ڈالے گا اللہ برکت کرے گا۔ اللہ کے دینے کا یہی مطلب ہے۔