فهرس الكتاب

الصفحة 5415 من 7563

کتاب: کھانوں کے بیان میں

باب: نبی کریم ﷺ اورآپ کے صحابہ کرام ؓ کی خوارک کا بیان

5415 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يُونُسَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «مَا أَكَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِوَانٍ، وَلاَ فِي سُكْرُجَةٍ، وَلاَ خُبِزَ لَهُ مُرَقَّقٌ» قُلْتُ لِقَتَادَةَ: عَلاَمَ يَأْكُلُونَ؟ قَالَ: «عَلَى السُّفَرِ»

ہم سے عبداللہ بن ابی الاسود نے بیان کیا ، کہا ہم سے معاذ بن ہشام نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے بیان کیا ، ان سے یونس بن ابی الفرات نے ، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میز پر کھانا نہیں کھایا اور نہ تشتری میں دو چار قسم کی چیزیں رکھ کر کھائے اورنہ کبھی چپاتی کھائی ۔ میں نے قتادہ سے پوچھا ، پھر آپ کس چیز پر کھانا کھاتے تھے ؟ بتلایا کہ سفرہ ( چمڑے کے دسترخوان ) پر ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت