5601 حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ: أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَالبُسْرِ وَالرُّطَبِ»
ہم سے ابو عاصم نے بیان کیا ، ان سے ابن جریج نے ، کہا مجھ کو عطاءبن ابی رباح نے خبر دی ، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کشمش اور کھجور ( کے شیرہ ) کو اور کچی اور پکی کو ملا کر بھگونے سے منع فرمایا تھا ۔ اس طور اس میں نشہ جلدی پیدا ہو جاتا ہے ۔