فهرس الكتاب

الصفحة 5834 من 7563

کتاب: لباس کے بیان میں

باب: ریشم پہننا اور مردوں کا اسے اپنے لیے بچھانا اور کس حدتک اس کا استعمال جائز ہے

5834 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الجَعْدِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي ذِبْيَانَ خَلِيفَةَ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُمَرَ، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَبِسَ الحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الآخِرَةِ» وَقَالَ أَبُو مَعْمَرٍ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، عَنْ يَزِيدَ، قَالَتْ مُعَاذَةُ: أَخْبَرَتْنِي أُمُّ عَمْرٍو بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ: سَمِعَ عُمَرَ: سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ

ہم سے علی بن جعد نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی ، انہیں ابو ذہبان خلیفہ بن کعب نے ، کہا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے سنا ، کہا کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس مردنے دنیا میں ریشم پہنا وہ اسے آخرت میں نہیں پہن سکے گا ۔ اور ہم سے ابو معمر نے بیان کیا ، ان سے عبدالوارث نے بیان کیا ، ان سے یزید نے کہ معاذ نے بیان کیا کہ مجھے ام عمرو بنت عبداللہ نے خبردی ، انہوں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے سنا ، انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سنااور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت