فهرس الكتاب

الصفحة 5908 من 7563

کتاب: لباس کے بیان میں

باب: گھونگھریالے بالوں کا بیان

5908 حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَوْ عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَخْمَ القَدَمَيْنِ، حَسَنَ الوَجْهِ، لَمْ أَرَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ»

ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا ، کہا ہم سے معاذ بن ہانی نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیااور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے یا ایک آدمی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھرے ہوئے قدموں والے تھے ۔ نہایت ہی حسین وجمیل ۔ آپ جیسا خوبصورت میں نے آپ کے بعد کسی کو نہیں دیکھا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت