فهرس الكتاب

الصفحة 5916 من 7563

کتاب: لباس کے بیان میں

باب: خطمی( یا گوند وغیرہ )سے بالوں کو جمانا

5916 حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا بِعُمْرَةٍ وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ؟ قَالَ: «إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلاَ أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ»

مجھ سے اسماعیل بن ابن ابی اویس نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے نافع نے ، ان سے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اور ان سے بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا بات ہے کہ لوگ عمرہ کرکے احرام کھول چکے ہیں حالانکہ آپ نے احرام نہیں کھولا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیونکہ میں نے اپنے سر کے بال جمالیے ہیں اور اپنی ہدی ( قربانی کے جانور ) کے گلے میں قلادہ ڈال دیا ہے ۔ اس لیے جب تک میری قربانی کا نحر نہ ہولے میں احرام نہیں کھول سکتا ۔

روایت میں بال جمانے کا ذکر ہے یہی باب سے مطابقت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت