5956 وَكُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ»
اور میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن میں غسل جنابت کیا کرتے تھے ۔
اللہ پاک نے میاں بیوی کے متعلق فرمایا ھن لباس لکم وانتم لباس لھن ( البقرۃ: 187 ) وہ تمہاری لباس ہیں اور تم ان کے لباس ہو جب عورت مرد کے اختلاط کی کیفیت یہ ہے تو میاں بیوی کے ایک برتن سے مل کر غسل کرلینا کون سی تعجب کی بات ہے۔