6098 حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُخَارِقٍ، سَمِعْتُ طَارِقًا، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «إِنَّ أَحْسَنَ الحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ، وَأَحْسَنَ الهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ہم سے ابو الولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے مخارق نے ، انہوں نے کہا میں نے طارق سے سنا ، کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا بلا شبہ سب سے اچھا کلام اللہ کی کتاب ہے اور سب سے اچھا طریقہ چال چلن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے ۔
اقبال مرحوم نے اس حدیث کے مضمون کو یوں ادا فرمایا ہے۔
بہ مصطفی برساں خویش راکہ دیں ہمہ اوست
دگر باد نرسید ی تمام بو لہی است
دین یہی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم بہ قدم چلا جائے اس کے علاوہ ابو لہب کا دین ہے وہ دین محمدی نہیں ہے۔