فهرس الكتاب

الصفحة 6180 من 7563

کتاب: اخلاق کے بیان میں

باب: آدمی کو یہ نہ کہنا چاہیے کہ میرا نفس پلید ہو گیا

6180 حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلَكِنْ لِيَقُلْ لَقِسَتْ نَفْسِي» تَابَعَهُ عُقَيْلٌ

ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا ہم کو حضرت عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ، وہ یونس سے روایت کرتے ہیں ، وہ زہری سے ، وہ ابو امامہ بن سہل سے ، وہ اپنے باپ سے ، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ، آپ نے فرمایا تم میں سے کوئی ہر گز یوں نہ کہے کہ میرا نفس پلید ہو گیا لیکن یوں کہہ سکتا ہے کہ میرا دل خراب یا پریشان ہو گیا ۔ اس حدیث کو عقیل نے بھی ابن شہاب سے روایت کیا ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت