فهرس الكتاب

الصفحة 6325 من 7563

کتاب: دعاؤں کے بیان میں

باب: صبح کے وقت کیا دعا پڑھے

6325 حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الحُرِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ: «اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا» فَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ: «الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ [ص:72] مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ»

ہم سے عبداللہ نے بیان کیا ، ان سے ابو حمزہ محمد بن میمون نے، ان سے منصور بن معمر نے ، ان سے ربعی بن حراش نے ، ان سے خرشہ بن الحر نے اور ان سے حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب رسو ل اللہ رات میں اپنی خواب گاہ پر جاتے تو کہتے " اے اللہ ! میں تیر ے ہی نام سے مر تا ہو ں اور تیرے ہی نام سے زندہ ہو تا ہوں " اور جب بیدار ہوتے تو فر ماتے " تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں موت کے بعد زندگی بخشی اور اسی کی طرف ہم کو جانا ہے "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت