فهرس الكتاب

الصفحة 6327 من 7563

کتاب: دعاؤں کے بیان میں

باب: نماز میں کون سی دعاء پڑھے؟

6327 حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ: {وَلاَ تَجْهَرْ بِصَلاَتِكَ وَلاَ تُخَافِتْ بِهَا} [الإسراء: 110] «أُنْزِلَتْ فِي الدُّعَاءِ»

ہم سے علی نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک بن سعیر نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے کہ " ولا تجھر بصلٰوتک ولاتخافت بھا " دعا کے بارے میں نازل ہوئی ( کہ نہ بہت زور زور سے اور نہ بالکل آہستہ آہستہ ) بلکہ درمیانی راستہ اختیار کرو۔

لفظ آمین بھی دعا ہے اسے سورۃ فاتحہ کے ختم پر جہری نمازوں میں بلند آواز سے کہنا سنت نبوی ہے جس پر تینوں اماموں کا عمل ہے یعنی امام مالک ، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہم۔ مگر حنفیہ اس سے محروم ہیں "ولا تخافت بھا" پر ان کو غور کرکے درمیان راستہ اختیار کرنا چاہئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت