6489 حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ المَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَصْدَقُ بَيْتٍ قَالَهُ الشَّاعِرُ:
[البحر الطويل]
أَلاَ كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلاَ اللَّهَ بَاطِلُ
مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہاہم سے غند ر نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عبد الملک بن عمیر نے بیان کیا ، ان سے ابوسلمہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے سچا شعر جسے شاعر نے کہا ہے یہ ہے " ہاں اللہ کے سوا تمام چیزیں بے بنیاد ہیں۔ "
اس سے اگلا مصرعہ یہ ہے وکل نعیم لا محالۃ زائل ترجمہ منظوم مولا نا وحید الزماں رحمۃ اللہ علیہ نے یوں کیا ہے۔
فانی ہے جو کچھ ہے غیراللہ
کوئی مزہ رہتا نہیں ہرگز سدا