فهرس الكتاب

الصفحة 6508 من 7563

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں

باب: جو اللہ سے ملاقات کو پسند رکھتا ہے اللہ بھی اس سے ملنے کو پسند رکھتا ہے

6508 حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ العَلاَءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ»

مجھ سے محمد بن علاءنے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ نے ، ان سے یزید بن عبد اللہ نے، ان سے ابو بردہ نے، ان سے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ سے ملنے کو پسند کرتا ہے اللہ بھی اس سے ملنے کو پسند کرتاہے اور جو شخص اللہ سے ملنے کو ناپسندکر تا ہے اللہ بھی اس سے ملنے کو ناپسند کرتا ہے۔

مطلب یہ ہے کہ موت بہر حال آتی ہے اسے برانہ جاننا چاہئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت