فهرس الكتاب

الصفحة 6645 من 7563

کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں

باب: نبیﷺ کس طرح قسم کھاتے تھے؟

6645 حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهَا أَوْلَادٌ لَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّكُمْ لَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ قَالَهَا ثَلَاثَ مِرَارٍ

ہم سے اسحاق نے بیان کیا، کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی ہشام بن زید سے اور انہیں انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ انصاری خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، ان کے ساتھ ان کے بچے بھی تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم لوگ بھی مجھے تمام لوگوں میں سب سے زیادہ عزیز ہو۔ یہ الفاظ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمائے۔

انصاری لوگوں نے کام ہی ایسے کئے کہ رسول کریم ﷺ انصارسے بہت زیادہ خلوص برتتے تھے۔انصارہی نے آپ کومدینہ میں مدعو کی اورپوری وفاداری کےساتھ قول وقرار پورا کیا۔ آپ کےساتھ ہوکر اسلا م کے دشمنوں سےلڑے۔ اشاعت وسطوت اسلام میں انصارکابڑا مقام ہے۔ ( ) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت