6832 قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَرَّبَ ثُمَّ لَمْ تَزَلْ تِلْكَ السُّنَّةَ
ابن شہاب نے بیان کیا کہ مجھے عروہ بن زبیر نے خبردی کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جلاوطن کیا تھا پھر یہی طریقہ قائم ہوگیا۔
ان احادیث سے حنفیہ کا مذہب رد ہوتا ہے جو ان کے لیے جلاوطنی کی سزائیں مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قرآن میں صرف سو کوڑے مذکور ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ جن سے تم کو قرآن مجید پہنچا ان ہی نے زانی کو جلاوطن کیا اور حدیث بھی قرآن کی طرح واجب العمل ہے۔