فهرس الكتاب

الصفحة 7043 من 7563

کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں

باب : جھوٹا خواب بیان کرنے کی سزا

7043 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مِنْ أَفْرَى الْفِرَى أَنْ يُرِيَ عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ

ہم سے علی بن مسلم نے بیان کیا ' کہا ہم سے عبد الصمد نے بیان کیا ' کہا ہم سے ابن عمر رضی اللہ عنہ کے غلام عبد الرحمن بن عبداللہ بن دینار نے بیان کیا ' ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے بد ترین جھوٹ یہ ہے کہ انسان خواب میں ایسی چیز کو دیکھنے کا دعویٰ کرے جو اس کی آنکھوں نے نہ دیکھی ہو۔

لفظ افریٰ اسم تفضیل کا صیغہ ہے یعنی بہت ہی بڑا جھوٹ ۔ قال ابن یطال الفرےۃ الکذب العظیمۃ یتعجب منھا یعنی تعجب خیز بہت بڑے جھوٹ کو کہتے ہیں ۔ یہ جھوٹا خواب بنا نا ہی بڑا گناہ ہے ۔ اس سے اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو محفوظ رکھے۔ آمین۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت