فهرس الكتاب

الصفحة 7119 من 7563

کتاب: فتنوں کے بیان میں

باب : ملک حجاز سے ایک آگ کا نکلنا

7119 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَدِّهِ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوشِكُ الْفُرَاتُ أَنْ يَحْسِرَ عَنْ كَنْزٍ مِنْ ذَهَبٍ فَمَنْ حَضَرَهُ فَلَا يَأْخُذْ مِنْهُ شَيْئًا قَالَ عُقْبَةُ وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ يَحْسِرُ عَنْ جَبَلٍ مِنْ ذَهَبٍ

ہم سے عبداللہ بن سعید الکندی نے بیان کیا ' انہوں نے کہا ہم سے عقبہ بن خالد نے بیان کیا ' انہوں نے کہا ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا ' ان سے خبیب بن عبد الرحمن نے بیا ن کیا 'ان سے ان کے دادا حفص بن عاصم نے بیان کیا ' ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عنقریب دریائے فرات سے سونے کا ایک خزانہ نکلے گا پس جو کوئی وہاں موجود ہو وہ اس میں سے کچھ نہ لے ۔

عقبہ نے بیان کیا کہ ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا ' ان سے ابو الزناد نے بیان کیا ' ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح فرمایا ۔ البتہ انہوں نے یہ الفاظ کہ کہ ( فرات سے ) سونے کا ایک پہاڑ ظاہر ہوگا ۔

تو خزانے کے بدل پہاڑ کا لفظ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت