فهرس الكتاب

الصفحة 7201 من 7563

کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں

باب : امام لوگوں سے کن باتوں پر بیعت لے؟

7201 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ وَالْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنَّ الْخَيْرَ خَيْرُ الْآخِرَهْ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ فَأَجَابُوا نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا عَلَى الْجِهَادِ مَا بَقِينَا أَبَدَا

ہم سے عمر بن علی نے بیان کیا' انہوں نے کہا ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا ' انہوں نے کہا ہم سے حمید نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سردی میں صبح کے وقت باہر نکلے اور مہاجرین اور انصار خندق کھود رہے تھے ' پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ' اے اللہ ! خیر تو آخرت ہی کی خیر ہے ۔ پس انصار ومہاجرین کی مغفرت کردے۔" ہم وہ ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد پر بیعت کی ہے ہمیشہ کے لیے جب تک وہ زندہ ہیں۔ "

مولانا وحید الزماں رحمہ اللہ نے دعائے نبوی اور انصار کے شعر کا ترجمہ شعر یوں ادا کیا ہے

فائدہ جو کچھ کہ ہے وہ آخرت کا فائدہ

بخش دے انصار اور پردیسیوں کو اے خدا!

انصار کے شعر کا اردو منظوم ترجمہ یوں کیا ہے

اپنے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بیعت ہم نے کی

جان جب تک ہے لڑیں گے کافروں سے ہم سد

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت