فهرس الكتاب

الصفحة 7227 من 7563

کتاب: نیک ترین آرزؤں کے جائز ہونے کے بیان میں

باب: آرزو کرنے کے بارے میں اور جس نے شہادت کی آرزو کی

7227 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ وَدِدْتُ أَنِّي أُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأُقْتَلُ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقُولُهُنَّ ثَلَاثًا أَشْهَدُ بِاللَّهِ

ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا ' کہا ہم کو مالک نے خبر دی ' انہیں ابو الزناد نے ' انہیں اعرج نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ' اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔ میری آرزو ہے کہ میں اللہ کے راستے میں جنگ کروں اور قتل کیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں ' پھر قتل کیا جاؤں ' پھر زندہ کیا جاؤں ' پھر قتل کیا جاؤں 'ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ان الفاظ کو تین مرتبہ دہراتے تھے کہ میں اللہ کو گواہ کر کے کہتا ہوں ۔

کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح فرمایا ۔ آخر میں ختم شہادت پر کیا کیونکہ مقصود ہی تھی جو آپ کو بتلا دیا گیا تھا کہ اللہ آپ کی جان حفاظت کرے گا جیسا کہ فرمایا ' واللہ یعصمک من الناس لیکن یہ آرزو محض فضیلت جہاد کے ظاہر کرنے کے لیے آپ نے فرمائی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت